سی اے اے نے پی آئی اے کے سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات کی 5 روز کی جانچ پڑتال میں سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ سروسز کا جائزہ بھی لیا جائے گا، سی اے اے کے انسپکٹرز پی آئی اے کے عالمی معیار کے تحت مطلوبہ سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں