سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت میں جسٹس فہیم ولی نے خالد خورشید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، علاوہ ازیں عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار 25 ستمبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں