چین کا پاکستان کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں چین نے پاکستان کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستانی مصنوعات کی درآمد میں چین نے دلچسپی دکھائی۔
پاکستان 33 کمپنیوں کے ساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا، گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس موقع پر چین نے ایس سی او وزارتی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دی، پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک نے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لیے پاکستانی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔