محکمہ ریلوے کا پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ریلوے نے 45 روز تعطل کے بعد پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ کے درمیان جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر سے چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ 26 اگست کو دوزان پل کو دہشتگردوں نے تباہ کردیا تھا، پل تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ جانے والی ٹرینیں عارضی طور پر بند کردی گئی تھیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل کی مرمت کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، ریلوے کے ٹریک، پل اور ٹرین کی حفاظت کے لیے مقامی انتظامیہ اور ایف سی سے معاملات بھی طے پاگئے ہیں، 11 اکتوبر سے جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں