باجوڑ: پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، 3اہلکار زخمی

باجوڑ: (دنیانیوز) تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے، ایس ایچ او شاہ پور خان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔

زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ علاقے میں بم نصب کرنے والے ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں