عمران کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع، احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے، راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں عظیم الشان قافلہ احتجاج میں شرکت کرے گا، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرعلی امین گنڈاپور کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائےگا، پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جارہے ہیں، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا، جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کےخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں