زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی جنوری میں کی جائے گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی جنوری میں کی جائے گی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا، تمام صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر پیشرفت ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کیساتھ بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر مثبت بات چیت ہو رہی ہے، کوشش ہے کہ قرضوں کی ری پروفائلنگ کے معاہدے ہوجائیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں