بھارتی معروف جمناسٹ دیپا کرماکر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیو دہلی :(ویب ڈیسک) بھارتی معروف جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔

31 سالہ دیپا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اس بات کی اطلاع دی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے کافی مشکل تھا اور انہوں نے خاصے غور و خوض کے بعد زندگی کا یہ اہم فیصلہ کیا۔

دیپا نے اس پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی جسمانی قوت پہلے جیسی نہیں رہی اور ایسے میں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہا جائے۔

انہں نے کہا کہ کبھی کبھی ہمارا جسم بتاتا ہے کہ آرام کا وقت آ گیا ہے، لیکن دل پھر بھی نہیں مانتا، ان کا دل کھیل کو خیر باد کہنے کو تیار نہیں لیکن ان کا جسم جواب دے رہا ہے اس لیے انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

دیپا کرماکر نے اپنے پوسٹ میں بچپن کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے وہ 5 سال کی دیپا یاد آ رہی ہے جس کو بولا گیا تھا کہ فلیٹ فیٹ (چپٹے تلوے) کی وجہ سے وہ کبھی جمناسٹ نہیں بن سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے، میری آخری جیت ایشین جمناسٹک چمپئن شپ تاشقند ایک ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں