بیرون ملک سے ڈالر پاکستان لانے پر ایکسچینج کمپنیوں کو ہر ڈالر پر رقم ادا کی جائیگی

کراچی: (دنیا نیوز) قانونی طریقے کے ذریعے بیرون ملک سے ڈالر پاکستان لانے پر ایکسچینج کمپنیون کو ڈالر کے عوض رقم ادا کی جائے گی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ورکرز ترسیلات کے ہر ڈالر سٹیٹ بینک کے مقررہ بینکوں کو فروخت کرنے پر ایکسچینج کمپنیوں کو 2 روپے ادا کئے جائیں گے۔

ایکسچینج کمپینوں کو ہوم ریمیٹنسز 5 فیصد یا ڈھائی کروڑ ڈالراضافی سالانہ ترسیلات پر تین روپے فی ڈالر ادا ہوں گے۔

ڈھائی کروڑ ڈالر یا 5 فیصد سے زائد سالانہ ورکرز ترسیلات پر 4 روپے فی ڈالر ادا ہوں گے، ایکسچینج کمپنیوں کی کارکردگی کا ماہانہ بنیاد پر جائزہ لے کر ادائیگی کی جائیگی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ادائیگیوں میں ایڈجسٹمنٹ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ہوگی، نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں