روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں آج 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں