عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کیساتھ 2 ہزار 635 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی۔