کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ حکومت ’نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 کے تحت کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی مقامی تیاری کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کی مقامی پیداوار میں استعمال ہونے والی 100 سے زیادہ اقسام کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کی جا رہی ہے۔

اُن کا اس بات پر زور دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کینسر جیسے موذی امراض نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں پر بھی شدید مالی اور جذباتی بوجھ ڈال دیتے ہیں، جسے کم کرنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں