رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ رات کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔
انہوں نے عوام کے صبر و برداشت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، قطر سے گیس کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments