اوپنر ہوں، بتائے بغیر 5 ویں چھٹے نمبر پر بھیجیں تو فرق پڑتا ہے: فخر

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا، کوشش کریں گے اگلا میچ اچھا کھیلیں اور جیتیں۔

نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سر پر ہے، مین گول ورلڈ کپ ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا ایونٹ ہے، انٹرنیشنل لیول پر ایک ایک میچ جیتنا ضروری ہوتا ہے، ورلڈ کپ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے حوالے سے کہا کہ ہم نے غلطیاں کافی کی ہیں، شروعات میں میچ بہت اچھا نہیں رہا، افتخار اور میں نے میچ بنا دیا تھا، شبنم کی وجہ سے میچ ہمارے حق میں تھا لیکن میں نے اور افتخار نے میچ فنش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی20: شاہینوں کو کیویز کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست

فخر زمان نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹھ کر فیئر چانس دینے کی بات ہوئی تھی، عثمان اچھا کھلاڑی ہے کوچز اس کو سمجھاتے ہیں، میں نے بھی ان کو یہی کہا تھا کہ اپنی گیم کھیلیں اور کسی کی باتیں نہ سنیں کیونکہ کھلاڑی ڈبل مائنڈ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی شروعات میں ڈبل مائنڈ ہو جاتا تھا، کوچز کے سمجھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے، اوپنر ہوں مینجمنٹ بتائے بغیر 5 ویں چھٹے نمبر پر بھیجیں گے تو فرق پڑتا ہے، مصباح الحق نے کہا تھا کہ آپ 5 ویں چھٹے پر کھیلیں تو بہتر کھیل سکتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں