خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوشر با انکشاف سامنے آگئے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) خود کش بمبار نظام الدین کے والد اور بھائیوں کے ہوشر با انکشاف سامنے آگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ خودکش بمبار نظام الدین کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، بیٹے کی غلطی کی وجہ سے آج ان کے خاندان کا روزگار چھن چکا ہے اور رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، نظام الدین کے اس عمل سے آج ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں رہی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد نظام الدین کے بھائی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے ان کے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا، ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ان کے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے۔

واضح رہے دہشتگرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، شناخت ہونے کے بعد نظام الدین کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں