کراچی اور مٹیاری میں پولیس کی کارروائیاں، زخمی سمیت 3 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی اور مٹیاری میں پولیس نے کارروائیاں کر کے ایک زخمی سمیت 3 خطرناک ملزموں کر حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ سہراب گوٹھ میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت مولا گل کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ادھر کراچی کے علاقے کورنگی میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسری جانب سندھ کے علاقے مٹیاری میں تھانہ بھٹ شاہ کی حدود میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں