عمرکوٹ: مسلح افراد تاجرسے 2 کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

عمرکوٹ: (دنیانیوز) ڈھورو نارو روڈ پر تاجر مسلح افراد کے ہاتھوں لُٹ گیا ۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار پانچ مسلح افراد نے تاجر جوھر لال کو یرغمال بنایا اور  2 کلو سونا اور 5 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ، مسلح افراد نے جوہر لال سمیت تین افراد کو چھور سے عمرکوٹ آتے ہوئے گاڑی سمیت اغوا کیا اور گاڑی میں تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے جوہر لال کو عمرکوٹ کے قریب لوٹ مار کرنے کے بعد گاڑی سمیت چھوڑ دیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں