لاڑکانہ : مسلح افراد کا گھر پرراکٹ لانچر سے حملہ، 4 بہن بھائی شدید زخمی

لاڑکانہ: (دنیانیوز) گڑھی خدا بخش کے قریب مسلح افراد نے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں کھوکھر میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی اور راکٹ لانچر کا بھی استعمال کیا ، گولیاں اور راکٹ لانچر کا گولہ لگنے کے باعث 4 بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تبسم، سوناری، رازق اور مومن کھوکھر شامل ہیں ،پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لاڑکانہ منتقل کردیا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گھر پر حملے میں کون ملوث ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں