اےاین ایف کی کارروائیاں، 338 کلوگرام منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے ملک گیر 9 کارروائیوں میں 338 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 7ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، لاہور، ملتان، گوادر، حیدرآباد، کراچی، جہلم اورکوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران30 کلو 550گرام چرس،4  کلو800گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 3 کلوگرام کوکین ، 130 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ ایک اور کارروائی میں  160 گرام افیون ،5.5 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں