کراچی : رینجرزسندھ اورپولیس کی دو مشترکہ کارروائیاں ، 2ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے مشترکہ دومختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق یہ کارروائیاں گرڈ سٹیشن مدینہ کالونی اور سپارکو روڈ سعدی ٹاؤن میں کی گئیں، گرفتارملزمان ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت زاہد خان اور راحیل احمد کے نام سے ہوئی ، ملزمان سےایک پسٹل،ایک موبائل فون اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق حب کینال نزدنورانی ہوٹل ماڑی پورسےپانی چوری کرکےسپلائی کرنےوالے10ٹینکربھی تحویل میں لےلیے، گرفتار ملزمان کواسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قبضے میں لیے گئے10واٹرٹینکر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کےحوالےکردیئے گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں