دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے دو کارندے گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی صنعتی ایریاپولیس اورحساس اداروں کی تکنیکلی بنیادوں پرمشترکہ کارروائی، بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی پولیس نے شہر قائد سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشتگردی اورٹارگیٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ دوانتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

حسن سردار نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تخریب کاری کا سامان دو ہینڈ گرنیڈ ایک 9 ایم ایم پستول اورگولیاں برآمد کرلی گئی، گرفتاردہشتگرد ملزمان کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اورجابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان بیرون ملک کے ذریعے ملنے والے ٹارگیٹ کی ریکی کرتے تھے، ملزمان تمام تفصیلات اورتصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے، ملزمان کومختلف غیرملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں