Roznama Dunya: قصور: بیٹے نے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا

قصور: بیٹے نے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share

قصور : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع قصور میں بیٹے نے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کر دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ منڈی عثمان والہ میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے چچازاد بھائیوں کے ساتھ مل کر ماں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی ۔

 پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون نے بیٹی کی شادی غیر خاندان میں کی تھی جس کا بیٹے کو رنج تھا۔

پولیس کی جانب سے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی  جبکہ بیٹے شبیر سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں