فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

فیصل آباد: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، جبکہ 6ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نشاط آباد پولیس زیر حراست ملزم انوار کو سامان کی ریکوری کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کردیا، ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم انوار بودی ماراگیا جبکہ فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،، ہلاک ملزم انوار بودی ڈکیتی، چوری، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں ہوا جہاں ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب پولیس نے 4 مشکوک ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہ جہاں کے نام سے ہوئی ہے ، ہلاک ملزم شاہ جہاں ڈکیتی و راہزنی سمیت دیگر 29 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں