اے این ایف کی کارروائیاں ، 25 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد : (دنیانیوز) اے این ایف نے 8 مختلف کارروائیوں میں28 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور،کراچی،کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیوں کے نتیجے میں 3منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے ، گرفتار ملزمان سے4 کلوآئس،115 گرام چرس،570 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق دیگر کارروائیاں مانسہرہ،اسلام آباد،ڈی جی خان،چاغی اور کراچی میں کی گئیں جس کے نتیجے میں 3ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 10 کلو 200گرام ہیروئن،12 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائی کےدوران 1 کلو400گرام آئس بھی برآمد کی گئی، گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں