نجی کلینک میں دانت نکالنے کے دوران 8 سالہ بچی جاں بحق
جنوبی وزیرستان: وانا کے نجی کلینک میں دانت نکالنے کے دوران 8 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
ہسپتال رپورٹ کے مطابق علاج کے دوران شدید خون بہنا شروع ہونے پر ڈاکٹر قابو نہ کر سکے، بچی کی میت کو فوراً ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا، ڈاکٹر معائنے کے بعد تصدیق ہوئی کہ بچی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر وانا کے مطابق عطائی کے غلط علاج کی وجہ سے آٹھ سالہ فاطمہ کی موت واقع ہوئی، نجی کلینک پاکستان میڈیکل کمپلیکس وانا پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا اور عطائی اجمل خان کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر وانا نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف مہیا کرنے کا وعدہ کیا۔