لاہور: ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے دو افراد گرفتار

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے دو افراد گرفتار جبکہ خاتون مالکہ فرار ہو گئی۔

پولیس  کے مطابق گھریلو ملازمہ کو کام ٹھیک نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ گھر پر موجود خاتون اور ان کے خاوند نے مل کر اس پر تشدد کیا، اسے ڈنڈوں سے مارا گیا اور سر کے بال بھی کاٹے گئے۔

ملازمہ کے اہل خانہ کے مطابق تشدد سے لڑکی کے بازو، آنکھ اور کان متاثر ہوئے جبکہ سر کے پچھلے حصہ پر بھی تشدد کے نشان پائے گئے ہیں۔

متاثرہ لڑکی جڑانوالہ فیصل آباد کی رہائشی ہے، پولیس  تھانہ ڈیفنس سی نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک وقار اور اسد کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون اقرا  کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں