شہریوں کو شارٹ ٹرم اغوا کر کے بھاری رقم بٹورنے والے 6 پولیس افسر و اہلکار برطرف

حیدرآباد: (دنیا نیوز) شہریوں کو شارٹ ٹرم اغوا کر کے بھاری رقم بٹورنے والے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی نے ایسے واقعات میں ملوث تین پولیس افسران اور تین اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

برطرف ہونے والوں میں انسپکٹر آصف جتوئی، سب انسپکٹر سیف اللہ اور سب انسپکٹر وحید پنھور شامل ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق پی سی زوہیب، محمود گجر اور زبیر بھی برطرف ہونے والوں میں شامل ہیں، برطرف افسران اور اہلکار شہریوں کو شارٹ ٹرم اغوا کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں