مانگی میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

زیارت: (دنیا نیوز) لیویز ذرائع کے مطابق مانگی کے مقام پر کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

ذرائع لیویز کے مطابق ٹرک ہرنائی کے علاقے شاہرگ کھوسٹ سے کوئلہ سپلائی کر رہے تھے۔

نامعلوم افراد نے تین ٹرکوں کو آگ لگا دی، ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں