بہاولنگر: دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

بہاولنگر: (دنیا نیوز) تھانہ صدر بہاولنگر کی پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ صدر بہاولنگر کی پولیس نے ملزم کی تلاش میں نواحی علاقے چک چاویکا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، ملزم نعیم نے 4 سال قبل اپنے پھوپھو زاد بھائی اور اس کی بیوی کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نعیم 4 سال سے روپ بدل، بدل کر مختلف جگہوں پر روپوش تھا اور پولیس کو ہمیشہ چکما دینے میں کامیاب ہو جاتا تھا، مقدمے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں