سوات: خاتون کو ہراساں کرنے والا کانسٹیبل گرفتار
سوات: (دنیا نیوز) سوات میں خاتون کو ہراساں کرنے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذیشان جو کہ ڈی ایس بی میں تعینات تھا نے تمام حدیں پامال کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کیا، شکایت موصول ہوتے ہی ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے فوری ایکشن پر تھانہ بنڑ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ڈی ایس بی اہلکار کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائی گی، قانون سب کے لئے یکساں ہے، کسی بھی پولیس اہلکار کو کسی کی دہلیز پامال کرنے اور خواتین کو ہراساں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔