کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق، دوسری شدید زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ قائد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون فیکٹری میں کام کے بعد گھر جارہی تھی، ملزم نے تعاقب کے بعد موقع دیکھتے ہی فائرنگ کردی، ،زخمی ہونیوالی خاتون ٹارگٹ نہیں تھی، فائرنگ کی زد میں آگئی، واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔