کرک میں گھریلو ناچاقی پرایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل، ملزم گرفتار
کرک:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گھریلو ناچاقی پر 5افراد قتل ہو گئے، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ غنڈی میر خان خیل میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر فاروق نامی شخص نے مشتعل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس سے خاندان کے پانچ افراد کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں فاروق کے دو سگے بھائی، بیوی، بیٹی اور بھابھی شامل ہیں، واقعے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر جمع ہو گئے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیں، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔