کمسن بچی کے کان سے بالیاں نوچنے کا معاملہ، ملزم گرفتار
راولپنڈی: (دنیا نیوز) دھمیال کے علاقہ میں کمسن بچی کے کان سے بالیاں نوچنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی، ملزم کو دھمیال میں اسکے گھر سے گرفتار کیا گیا، بچی کے کان سے نوچی گئی بالیاں ملزم نے موقع پر ہی برآمد کروا دیں۔
کمسن بچی کے کان سے بالیاں نوچنے کا واقعہ دو دن قبل پیش آیا تھا، بالیاں نوچنے کے بعد موقع سے ملزم کے بھاگتے کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
بالیاں نوچنے کے بعد کمسن بچی کے روتے ہوئے گھرجانے کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔