یاسر حسین نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو ویڈیو گیم قرار دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان ‘ بغیر سٹوری کے ویڈیو گیم ہے۔

انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں یاسر حسین نے لکھا کہ اگر ہالی ووڈ کی فلم ’ مشن امپا سبل ‘ کی کوئی ایک بھی فلم دیکھی ہو تو شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ آپ کو ایک بغیر سٹوری کے ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔

دوسری جانب فلم ’ پٹھان‘ باکس آفس پر غیرمعمولی کامیابی حاصل کر چکی ہے اور فلم نے متعدد نئے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں