'کیٹ' کی سیاہ ساڑھی میں قاتلانہ اداؤں پر مداح فدا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم نگری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف عرف "کیٹ" نے چمکتی سیاہ ساڑھی میں ہر سو خوبصورتی کے جلوے بکھیر دئیے جن پر ان کے مداح بھی فدا ہو گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کترینہ کیف نے چند تصاویر مداحوں سے شیئر کیں جس میں انہوں نے خود کو اس نفاست کے ساتھ سیاہ ساڑھی میں لپیٹا کہ دلکشی کی انتہا کردی۔

جاری کردہ تصویر میں باربی ڈول کترینہ کسی حسین پری کی مانند چمکتے بلاؤز اور سیاہ ساڑھی میں کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی یہ تصویر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت سے قبل سامنے آئیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیشن کے متوالوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں