اشنا شاہ کا بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا ٹرولرز کو کرارا جواب

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر سوشل میڈیا ٹرولرز کو کرارا جواب دے دیا۔

اشنا شاہ ان دنوں شوہر حمزہ امین کے ہمراہ بیرون ملک موجود ہیں جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ رکھ رہی ہیں۔

حال ہی میں اشنا شاہ نے شوہر کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ سکرٹ اور شارٹس میں ملبوس دکھائی دیں ، پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی ناقدین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور صارفین کو کرارا جواب دینے کیلئے انہوں نے بھی فوٹو اینڈ ویدیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے کمنٹ سیکشن کا رْخ کیا۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ"‘ آپ کے شوہر نے کیسے آپ کو مختصر لباس پہننے کی اجازت دے دی؟"

سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ"یہ کون سی بڑی بات ہے میرے تو شوہر کبھی کبھار مجھے کھانا کھانےکی اجازت بھی دے دیتے ہیں"۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں