صبور علی نے مداحوں کو اپنی خوشی کا راز بتا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی کا راز شیئر کردیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اکثر و بیشتر مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ لذیذ اور ذائقہ دار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں۔

موسم گرما کی مناسبت سے اداکارہ نے ہلکے رنگوں پر مشتمل لباس زیب تن کررکھا ہے جبکہ دھوپ سے بچنے کیلئے انہوں نے سن گلاسز بھی لگا رکھے تھے جس میں ان کا معصومانہ انداز دیکھنے والوں کے دلوں کو بھاگیا۔

خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صبور علی نے اپنی خوشی کی وجہ لذیذ کھانوں کو ٹہراتے ہوئے لکھا کہ "اچھا کھانا مجھے خوش کرتا ہے"۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنی خوشی کی وجہ بھی بتاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں