مہوش حیات کے مغربی لُک پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے بولڈ لک پر مداح دل ہار بیٹھے۔

حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈ یو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انکا ویسٹرن لُک مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا گیا۔

مذکورہ تصویر میں مہوش نے بنا آستین کے سیاہ شرٹ اور جینز زیب تن کررکھی ہے جبکہ دلکش میک اپ اور قیمتی زیورات اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کررہے ہیں۔

 مہوش حیات کےویسٹرن لک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بھی سمیٹ رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں