ربیکا خان کی ڈھولک نائٹ: ساتھی ٹک ٹاکرز نے رقص سے محفل لوٹ لی

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان کی دوسری ڈھولک نائٹ پر ساتھی ٹک ٹاکرز نے شاندار رقص سے سماں باندھ دیا۔

ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین کچھ عرصے محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد اب شادی کے بندھن رہے ہیں، 25 مئی کو اس جوڑی کی "بات پکّی" کی رسم ہوئی جس کے بعد دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

31 مئی کی رات دونوں کی ڈھولکی ہوئی اور اس کے بعد  قوالی نائٹ  اور  ڈانڈیاں نائٹ  میں بھی دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔

اب ربیکا اور حسین کی دوسری ڈھولکی کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو مدعو کیا، ایونٹ میں ٹک ٹاکرز لاریب خالد، زرناب فاطمہ، مدیحہ خان، محمد احسن شفقت، شہیر خان و دیگر دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

لاریب خالد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ شہیر خان کے ساتھ بالی ووڈ گیت پر رقص کرتے نظر آئے۔

مدیحہ خان نے بھی ڈھولکی نائٹ پر رقص کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ بھارتی پنجابی گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں