رمشا خان نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔

گزشتہ روز رمشا خان نے  اپنی 30 ویں سالگرہ بھرپور انداز میں منائی جس میں ان کے دوستوں نے تقریب میں خوب ہلہ گلہ کیا۔

سالگرہ کی تقریب کیلئے رمشا خان نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا اور دوستوں کے ساتھ اس دن کو مزید خاص بنایا، پھولوں سے سجے سفید کیک کیساتھ اداکارہ کی قاتلانہ مسکراہٹ نے ہر سو خوبصورتی کے جلوے بکھیرے ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں رمشا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے خود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ "مجھے سالگرہ بارک ہو، محبتوں اور خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ!

اداکارہ کی پوسٹ پر اداکارہ حرا مانی سمیت شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں