شاہ رخ خان دیپیکا پڈوکون سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے
ممبئی: (ویب ڈیسک) سپر سٹار شاہ رخ خان اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے۔
بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان رات گئے فلم جوان سمیت کئی فلموں میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کیلئے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال پہنچے۔
واضح رہے کہ دیپیکا کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ظاہر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی سفید رولز رائس گاڑی میں ہسپتال پہنچے۔
شاہ رخ خان سے قبل کئی اہم اور ممتاز شخصیات بھی دیپیکا اور رنویر سے ملنے ہسپتال آچکے ہیں جن میں ایشیا کے دولت مند ترین شخص مکیش امبانی بھی شامل ہیں۔
مکیش امبانی سب سے پہلے پہنچے اور انہوں نے دیپیکا اور رنویر کو انکے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی تھی۔