مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی پر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ میری شادی پر مجھے بہت تنقید کا سامنا کرناپڑا ، میرے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اس لیے لوگوں نے میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا، لوگوں کا خیال ہے بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، میں نے لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے نکاح نامے کی تصویر لگائی تو اس پر بھی مجھے ذلیل کیا جارہا ہے، میں نے اپنے نکاح کی تصویر دکھا کر لوگوں کو سچ بتانے کی کوشش کی، مجھ سے غلطی ہوگئی۔

مدیحہ کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی اگر میرے شوہر بھارتی ہیں تو اس میں میرا قصور کیا ہے؟ میرا نصیب ان کے ساتھ جڑا تھا اس لیے ان سے شادی ہوئی، یہ غلط بات ہے کہ نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑایا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں