اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے دوست کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

شاندار اداکاری کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی کبریٰ خان نے حال ہی میں ساتھی اداکار گوہر رشید سے شادی کی جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، ان کے ڈرامہ سیریل" نور جہاں" میں اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

مداحوں نے ویڈیو پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے تعریفوں کے ڈھیر لگادیے، ایک صارف نے لکھا " بہت زبردست آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں" جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ " آپ تو چھوٹی بچی کی طرح لگ رہی ہیں"۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں