معروف شاعر محسن نقوی کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

لاہور: (دنیا نیوز) معروف شاعر محسن نقوی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے۔

تنہائی اور درد کے شاعر محسن نقوی 5 مئی 1947ء کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام سید غلام عباس تھا، محسن نقوی کی رومانوی شاعری نوجوانوں میں بھی خاصی مقبول تھی، وہ شاعری کے علاوہ مرثیہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے تھے۔

منفرد اسلوب کے حامل اس عہد ساز شاعر محسن نقوی نے ادب پر گہرے نقوش چھوڑے، ان کی تصانیف میں بند قبا، عذاب دید، خیمہ جان، برگ صحرا، طلوع اشک اور دیگر شامل ہیں، ان کی کئی غزلیں اور نظمیں آج بھی زبان زد عام ہیں اور اردو ادب کا سرمایہ سمجھی جاتی ہیں۔

ادب کا دمکتا چراغ 15 جنوری 1996ء کو بجھ گیا تاہم شاعری کی صورت میں اس کی روشنی ہمیشہ زندہ رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں