انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹ پڑا، ایک شخص جھلس کر ہلاک

دنیا

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ایک شخص جھلس کر ہلاک جبکہ 41زخمی ہوگئے۔

جاوا جزیرے میں ابلنے والے لاوے کے ساتھ راکھ اور دھیں کا بادل بھی بلند ہوا، ریسکیو ٹیمز نے علاقہ خالی کروا کر لوگوں کو خیمہ بستی میں منتقل کر دیا۔ دھویں کےباعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں 130 کے قریب فعال آتش فشاں موجود ہیں۔

2018 کے آخر میں جاوا اور سماٹرا جزائر کے درمیان آبنائے میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے پانی کے اندر لینڈ سلائیڈنگ اور سونامی نے 400 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں