معروف اینکر پرسن مشعل بخاری انتقال کر گئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف نیوز اینکر مشعل بخاری کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی رائے شاہ نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بہت افسوسناک خبر سننے کو ملی ہے کہ مشعل بخاری دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مشعل بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک بہترین اور خوبصورت نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔

وہ 08 جولائی 1984 کو کراچی، سندھ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن کیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئر اینکر پرسن مشعل بخاری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشعل بخاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مشعل بخاری کی میڈیا کے شعبہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں