کوئٹہ: غیر قانونی اور سرکاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ڈرگ انسپکٹر نے غیر قانونی اور سرکاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ادویات برآمد کر لیں۔
سینئر ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے جناح روڈ پر واقع میڈیکل سٹور سے سرکاری ادویات فروخت ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، میڈیکل سٹور سے بڑی مقدار میں ادویات برآمد کی گئیں۔
برآمد شدہ سٹاک کا نمونہ لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا ہے، سٹاک سرکاری قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔