خطے میں کشیدگی کا آٹھواں دن، دبئی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں استحکام برقرار

دبئی:(سید مدثر خوشنود) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے آٹھویں دن بھی دبئی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ نے مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے اور بڑی مالیت کے سودے جاری رہے ہیں۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 100 ملین ڈالر تک کی سطح کے پراپرٹی ڈیلز اب بھی مکمل ہو رہی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی اور علاقائی سرمایہ کار دبئی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مضبوط قانونی فریم ورک، عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس مارکیٹ کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سکیورٹی خدشات اور جغرافیائی کشیدگی پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ اس کے باوجود دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں لین دین جاری رہنا اس بات کا اشارہ ہے کہ سرمایہ کار طویل مدتی بنیادوں پر اس مارکیٹ پر اعتماد رکھتے ہیں۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق دبئی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا رجحان برقرار ہے اور مستقبل میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ حکام کے مطابق دبئی عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم پراپرٹی ہب کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں