ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران اور یوکرین کے تنازع پر تبادلہ خیال
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی جنگ سمیت کئی عالمی تنازعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری کشیدگی کو حل کرنے کے لیے ٹرمپ کے سامنے اپنی کچھ تجاویز اور آئیڈیاز پیش کیے، روسی صدر نے موجودہ صورتحال میں سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پیوٹن نے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سالگرہ کی مناسبت سے اگلے ماہ یوکرین میں عارضی جنگ بندی کی تجویز بھی دی ہے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق اس کا مقصد تاریخی اہمیت کے حامل دن پر انسانی بنیادوں پر امن کی راہ ہموار کرنا ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی بہتری اور عالمی منڈیوں، خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔