امریکی وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی بحالی پر تبادلہ خیال
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ کی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی آزادی بحال کرنے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے باعث لڑائی رک گئی ہے، تاہم خطے میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے اور ابھی تک کوئی مستقل حل یا حتمی معاہدہ سامنے نہیں آیا۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لئے ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کی 20 فیصد مائع قدرتی گیس کی تجارت گزرتی ہے، اسی وجہ سے یہ راستہ عالمی توانائی منڈیوں کے لئے سٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔